دہلی ٹریفک پولس نے رنویر۔ عالیہ کی فلم ”گلی بوائے“ کے گیت کی نقل کر قوانین سے آگاہ کیا :ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم’ گلی بوائے‘ کا سپر ہٹ نغمہ ’ اپنا ٹائم آئے گا‘ کی طرز پر دہلی ٹریفک پولیس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

عام ہو رہے اس ویڈیو میں دہلی ٹریفک پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل سندیپ ساہی نے ایک ریپ سونگ گایا ہے اور ا س گانےکے ذریعہ ہی وہ لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کررہے ہیں۔

ہم ویڈیو میں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ کیسے وہ گانا گاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ رول فالو نہیں کئے تو’ تیرا ٹائم آئے گا‘ ۔واضح رہے کہ سندیپ ساہی اپنی تنخواہ کے کچھ پیسوں سے دہلی کے باسندوں کو مسلسل ہیلمیٹ تقسیم کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

گزشتہ چار سالوں سے ہیڈ کانسٹیبل سندیپ ا س مہم میں لگے ہوئے ہیںاور مسلسل لوگوں کو ٹریفک قوانین کے تئیں آگاہ کرتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر سندیپ ساہی کاٹریفک قوانین کو فالو کرنے والا رگانا کافی تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ لوگ اپنے اپنے تاثرات کو ظاہر کرتے ہوئے کانسٹیبل سندیپ کی کاوش کی تعریف کررہے ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Delhi cop raps traffic rules in parody of apna time ayega video goes viral in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.