سلمان خان کی طرح سائیکل سے ٹرین کے سامنے سے گزر رہا تھا شخص ، دیکھیں ویڈیو پھر کیا ہوا

نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ کک‘ میں سلمان خان کے ذریعہ کئے گئے کرتب میں جس میں وہ چلتی ٹرین کے سامنے سے سائیکل چلاتے ہوئے بڑے ہی باریکی انداز میں سامنے سے گزرجاتے ہیں یاد ہوگا سبھی کو ویسے ہی ان دنوں نیدرلینڈ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی عام ہو رہا ہے ۔

ویڈیو میں نظر آرہا شخض اگر ذرا سی بھی لا پروائی کی ہوتی تو جانی نقصان بھی ہو سکتا تھا ۔ در اصل ایک شخض سائیکل سے ریل کی پٹریوں پر جا رہا تھا اور اس نے یہ دیکھنا بھول گیا کہ ٹرین آ رہی ہے جیسے ہی ٹرین تیزی سے اس کے پاس آئی تو اس نے شخص نے بہت تیزی سے سائیکل سے اترکرپٹریوں سے دور ہو کر اپنی جان بچائی ۔ سوشل میڈیا پر کچھ سیکنڈ کا یہ ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیدر لینڈ کے شہر گلین میں گزشہ ماہ کی بتائی جا رہی ہے۔

اس ویڈیو کو پروریل نام کے پروفائل سے شیئر کیا گیا ہے ۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ شحض ریلوے کرا سنگ پر ایک سائیکل لیکر پہنچتا ہے اور ٹرین کے گذرنے کا انتظار کرتا ہے اور ٹرین کے قریب آنے کے بعد وہ شحض سائیکل سے پٹریوں کے طرف آگے بڑھتا ہے لیکن ایک ٹرینکے گزرتے ہی دوسری جانب سے ٹرین آ جاتی ہے اور وہ شخص ٹرین کو دیکھنا بھول جاتا ہے وہ سائیکل آگے بڑھاکر پٹریوں تک پہنچ جاتا ہے۔ اسی وقت دوسری آ رہی ٹرین سیٹی بجاتی ہے اور اس شخض نظر جیسے ہی ٹرین پر پڑتی وہ شخض بہت تیزی سے سائیکل کو آگے بڑھاتے ہوئے نکل جاتا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cyclist did not see oncoming train watch what happened next in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment