بلی جنازے کے ساتھ قبرستان پہنچی اور تدفین کے بعد اپنے مالک کی قبر کے پاس سے جانے تیار نہیں

یہ کوئی تربیت یافتہ بلی نہیں ہے بلکہ محبت کا بدلہ محبت سے دینے کے جذبہ سے سرشار ہوکر یہ بتا رہی ہے کہ جانور بھی کس قدر انسان دوست اور حساس ہوتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ملیشیا کے ایک قبرستان کی اس ویڈیو میں ایک سفید بلی کو دیکھا جا سکتا ہے جو ایک ایسے شخص کی قبر کے پاس سے جانے تیار نہیں ہے جو اس کا بہت خیال رکھتا تھا۔
وہ تدفین کے دوران وہاں پہنچی اور اس نے قبرپر مارے غم کے لوٹنا شروع کر دیا ۔ اس کو جنازے میں شریک لوگ جتنا ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے وہ اتنی تیزی سے قبر سے لپٹی جارہی تھی۔ ملیشیا میں اسماعیل معاذ نام کے جس شخص کی یہ قبر ہے اس کے پوتے سفیان سی زیڈ کا کہنا ہے کہ اس کے دادا بلیوں سے نہایت پیار کرتے تھے۔ اور یہ انہی بلیوں میں سے ایک ہے جو اس کے دادا کے ارد گرد جمع رہتی تھیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cat appears during funeral and refuses to leave mans grave in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply