کار میں بیٹھے لوگ کس طرح موت کے منھ سے نکلے: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ریاست اترا کھنڈ کے شہر ہلدوانی میں اچانک بارش کے پانی کے بہاؤ سے سڑک پر کھڑی دو کاریں اور ایک آٹو بہنے لگے۔ اس واقعہ کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ،جس کو دیکھ کر رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔

حالانکہ کار اور آٹومیں بیٹھے سبھی لوگ پہلے ہی بحفاظت باہر نکل چکے ہوتے ہیں جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ اس واقعہ کا ویڈیو کسی چشم دید شحض نے اپنے موبائل سے بنایا ہے ، جس میں ہم صاف دیکھ پاتے ہیں کہ کیسے ملبے کے ساتھ پانی کا بہاؤ کافی تیزی سے کاروں سے ٹکراتا ہے ۔

اس حادثہ میں سفید رنگ کی کارجو پانی میں پوری طرح ڈوب کر بہنے والی ہی ہوتی کہ اس میں بیٹھے سبھی لوگ بہت تیزی سے باہر نکل جاتے ہیں۔ ایسا کہنا غلط نہ ہوگا کہ کار کے اندر کوئی شحض ہوتا تو اس کی جان بھی جا سکتی تھی کیونکہ پانی کے ساتھ ساتھ ملبہ کا بھی بہاؤ کافی تیز تھا ۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ میں گزشتہ کئی دنوں سے کافی تیز بارش ہو رہی ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Cars washed away in flood at haldwani in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply