گجرات میں بے قابوسانڈ نے سائیکل سوار کو اٹھا اٹھا کر پٹخا،ویڈیو وائرل

نئی دہلی: ریاست گجرات کا ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں راج کوٹ میں ایک بگڑ جانے والے سانڈکو دو راہگیروں پر حملہ کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس حملے میں دونوں راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واردات سی سی ٹی وی میں قید ہو گئی ہے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا ہے تبھی سڑک کے کنارے کھڑا سانڈاس پر اس بری طرح حملہ آور ہوا کہ سائیکل سوار فوراً زمین پر گر گیا۔

اس کے بعد جیسے ہی سائیکل سوار شخص کھڑا ہوا پھر سے سانڈ نے اپنے سینگوں سے حملہ کر دیا۔ وہ شخص دور جا کر گرا اور اسے اٹھنے میں کافی تکلیف بھی ہوئی تبھی ایک مقامی باشندے نے اس شخص کو کسی طرح سانڈ سے بچایا۔

ویڈیو میں اس حملہ کے بعد سانڈ پھر سے کنارے جا کر کھڑا ہو گیا اور اپنے دوسرے شکار کا انتظار کرنے لگا۔ بعد ازاں سانڈ نے اسی راستے سے آ رہے ایک بائیک سوار شخص کو بھی اپنا نشانہ بنایا۔ بائیک سوار سڑک پر گر گیا اور موٹر سائیکل وہیں چھوڑ کر کسی طرح اپنی جان بچا کر بھاگا۔

یہ پورا واقعہ وہاں لگے سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔بہر حال، میڈیا رپورٹسکے مطابق اس واقعہ کے بعد سانڈ کو پکڑ کر گﺅشالہ میں بھجوا دیا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی مقامی لوگ کافی ڈرے ہوئے ہیں اور بہت سنبھل کر ہی گھر سے باہر نکل رہے ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bull waits on street rams into passer by and waits for next victim watch in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.