برٹش گلوکارہ نے’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ غزل گا کر حاضرین کو مبہوت کر دیا، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: جذبہ ،حوصلہ، محنت ولگن ہو تو انسان ہر مشکل نظر آنے والی چیزوں کوبڑے آسانی سے سیکھ لیتا ہے۔ کئی لوگوں کو اپنے ملک کی مادری زبان کے علاوہ الگ زبان و ثقا فت او رماحول کو جاننے اور سیکھنے کا جنون ہوتا ہے۔

ایسی ایک برٹش گلوکارہ ہیں جنہوںنے اپنے شوق اور جنون کی وجہ سے غزل،نظم گانا سیکھا ہے۔ برطانوی گلوکارہ تانیہ ولز کا ان دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔جس میں وہ مشہور غزل ’ آج جانے کی ضد نہ کرو‘ گاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

فیاض ہاشمی کی لکھی اس غزل کو اب تک کئی گلوکار اپنی آواز دے چکے ہیں،لیکن فرید خانم کی آواز میں اس غزل کو جو شہرت ملی وہ شائد کسی اور کی آواز میں نہیں ملی ہے۔

اب ایک بار پھر برٹش گلوکارہ کی آواز میں یہ غزل عام ہورہی ہے کیونکہ تانیہ انگریزی زبان کی گلوکارہ ہیں لیکن انہوںنے جس خوبصورتی سے اس غزل کو گایا ہے اسے سن کر ہر کوئی ششدر رہ جاتا ہے۔

واضح رہے کہ تانیہ نے اس غزل کو گزشتہ سال پاکستان کے لاہور میں ہوئے ایک پروگرام میں گایا ہے۔ گلوکارہ تانیہ نے یہاں اپنی آوازکا یسا جادو بکھیرا کہ پورا آڈیٹوریم تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: British vocalist mesmerises audience by singing aaj jaane ki zid na karo in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply