ویڈیو:بی جے پی ممبر اسمبلی نے آئی ایس پی آر کے ”پاکستان زندہ باد گیت کی نقل کی

اسلام آباد: ہندوستان کی حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک ممبر اسمبلی نے غلطی سے ایک ایسا گیت جاری کر دیا جو یوم پاکستان پر 23مارچ کو پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ سے جاری حب الوطنی گیت جیسے الفاظ اور طرز پر ہے۔

سوشل میڈیا پرا س نغمے کے اپ لو ڈ ہوتے ہی سرحد پار سے ٹوئیٹڑ پر رہنے والوں نے تیزی سے رد عمل ظاہر کرنا شروع کر دیا۔

جنوبی ہندستان کے تلنگانہ کے ایک ممبر قانون ساز اسمبلی راج سنگھ نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ وہ14اپریل کو رام نومی کے موقع پر ہندوستان فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نیا گیت جاری کریں گے۔

اب اس ٹوئیٹ کے ساتھ ایک اسٹوڈیو میں گائے ہوئے اس گیت کو جب سنا گیا تو اس کی طرز ، موسیقی اور الفاظ کم و بیش یوم پاکستان پر انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ساحر علی بگا کی آواز میں جاری گیت جیسا ہے۔البتہ اس میں ”پاکستان زندہ باد کی جگہ ”ہندوستان زندہ باد“ کر دیا گیا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bjp lawmaker copies isprs pakistan zindabad song prompting reactions on twitter in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.