امریکہ کے گوٹ ٹیلنٹ میں ہندوستانی گروپ کا حیرت انگریز کرتب دیکھ ججوں کی چیخیں نکل گئیں ، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: مشہور امریکی ٹی وی شو’ امریکہ گوٹ ٹیلنٹ ‘ کا ایک ویڈیو شول میڈیا میں کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا میں عام ہو رہے اس دل دہلا دینے والے ویڈیو میں ایسا کرتب د کھایا گیاہے جس کو دیکھ کر ہر کوئی انگشت بدنداں رہ جائے گا ۔

اس ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ بیر خالصہ نام سے معروف ایک ہندوستانی گروپ نے ایسا اسٹنٹ کیا جس کو دیکھ کر شو کے جج صاحبان کے علاوہ وہاں موجود ناظرین کی چیخیں نکل گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شو میں کرتب کے دوران اسٹنٹ گروپ کاجگدیپ سنگھ نام کا ایک فنکارلیٹا ہوا ہے اور اس کے چاروں طرف ناریل کے گولے رکھے ہوئے اور سر کی جانب تربوز درکھا نظر آ رہا اور گروپ کا دوسرا ممبر جس کا نام کلجیت سنگھ ہے جس کو بنا دیکھے جگدیپ سنگھ کے پاس رکھے ناریل کے گولے کو ہتھوڑے سے توڑنے تھے ۔

ناریل توڑنے کے دوران اسٹنٹ گروپ ممبر کو جس نے ناریل پھوڑنا تھا اس کے آنکھوں میں نمک بھردیا گیا اور بعد میں کپڑے سے پٹی باندھ دی گئی ۔ ایسا اس لئے کیا گیا تھا کہ اگر پھوڑنے والا ممبر دیکھنے کی کوشش بھی کرے تو بھی اسے دکھائی نہ دے۔

اب ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ۔ ہم ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کیسے کہ کیسے اس خطرناک اسٹنٹ کو انجا م دیا گیا اور ایک ایک کرکے سارے ناریل اور تربوز پھوڑے و توڑ دیئے گئے۔ اس ایکٹ کو دیکھ وہاں موجود سارے جج چیخ پڑے اور اسٹنٹ ختم ہوتے ہی سارے لوگ کھڑے ہو کر تالیاں بجانے لگے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bir khalsas act on americas got talent is as scary as its impressive in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.