میرے رشک قمر“ نغمہ پر سپنا اور عرشی میں مقابلہ،ویڈیو دیکھیں کون جیتا

نئی دہلی: بگ باس سیزن 11میں سپنا چودھری اور عرشی خان کے درمیان مقابلہ آرائی سے ناظرین خوب لطف اندوز ہوئے تھے۔ شو کے دوران ایک دوسرے کی لڑائی اور بات بات پر ایک دوسرے کی گرفت کرنا لوگوں کو کافی پسند آیا تھا۔
لیکن حال ہی سپنا اور عرشی کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور اس ویڈیو کو لو گ کافی پسند بھی کر رہے ہیں ۔ اس ویڈیو میں سپنا چودھری اور عرشی خان ایک ساتھ ڈانس کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو عرشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔ جس میں سپنا چودھری اور عرشی خان دونوں نصرت فتح علی خان کی آواز میں ’ میرے رشک قمر’ پر دل کھول کر ناچ رہیہیں۔
حال ہی سپنا چودھری کے بھائی کی شادی ہوئی ہے۔ سپنا کے بھائی کی شادی میں بگ باس سیزن 11کے ساتھی مہمانوں نے بھی شرکت کی تھی۔عرشی نے اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے وقت کیپشن میں لکھا”لوو یو سپنا چودھری ۔۔۔ تمہارے پریوار کے ساتھ ایک حسین شام “۔

A post shared by Arshi khan (@arshikofficial) on

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bigg boss 11s arshi khan sapna choudhary dance to rashke qamar watch video in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply