رمضان میں محبت کا پیغام دیتابگ بازار کا یہ اشتہار، دیکھیں اس ویڈیو میں

نئی دہلی: گزشتہ ایک دو سال سے رمضان کے وقت تمام ٹی وی چینلز پر مختلف انداز سے کچھ اشتہارات دکھائی دینے لگتےہیں۔ جو رمضان کے موقع کے لئے خاص طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔کچھ اشتہارات ایسے ہوتے ہیں جو اپنی طرف توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک اشتہار بگبازار کے حوالے سے سکھ اور مسلم فیملی کو جوڑ کر بنایا گیاہے۔ جو اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔
جس میں مغرب کی اذان کی آواز آ رہی ہے۔ ہسپتال میں ایک خاتون ڈاکٹر افطار کے لئے ہاتھ میں کھجور اٹھاتی ہے، تب ہی نرس اور ایک بزرگ خاتون دوڑتے ہوئے آتی ہیں۔ بتاتی ہیں، ایمرجنسی ہے۔وہ بزرگ خاتون، ڈاکٹر اور اس کے سامنے افطاری کا سامان دیکھ کرشش و پنج میں پڑ جاتی ہے۔ڈاکٹر صرف ایک کھجور منہ میں ڈالتی ہے اور ایک گھونٹ پانی پی کر ان کے ساتھ آپریشن تھیٹر کی جانب بھاگتی ہے۔ زچگی کے بعد ڈاکٹر دوسرے دن بچہ کی خیر و عافیت جاننے وارڈ میں پہنچتی ہے۔سب بہت خوش ہیں ۔ بزرگ خاتون ڈاکٹر سے بڑے پیار سے بولتی ہیں- ‘کل تسی سب چھڈ کر ‘……(کل آپ سب چھوڑ چھاڑ کر………..) ڈاکٹر درمیان میں ہی روکتے ہوئے کہتی ہے۔ نہیں ماں جی یہ تو میرا فرض تھا۔
تب ہی اذان کی آواز سنائی دیتی ہے۔ ڈاکٹر افطار کے لئے جانے لگتی ہے تو بزرگ کہتی ہیں-’پتر آج ہمارے ساتھ ہی‘ تب ہی ڈاکٹر حیرت سے ٹیبل پر سجاافطار دیکھتی ہے. بزرگ بولتی ہیں،’پہلی بار سجایا گیا ہے، شاید کوئی کمی رہ گئی ہو‘۔ دریں اثنا، افطار کرتے ہوئے جب ڈاکٹر بچے کے نام پوچھتی ہے تو پتہ چلتا ہے کہ اس کا نام حنا رکھا گیا ہے۔کیونکہ ڈاکٹر کا نام بھی حنا ہے۔ اشتہار کی نیچے لائن ہے۔’نیکی سے جڑیں گے دلوں کے تار ۔مذہب کے فاصلے تھوڑا ادھر بھی ہے اور ادھر بھی۔مگر نیکی سب پر بھاری پڑتی ہے۔نیکی کا صلہ دل جوڑ کر ملتا ہے۔یہی تو رمضان کا مقصد بھی ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Big bazaar ramazan ad in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply