75سالہ ضعیفہ اس طرح بھٹے بھون کر بیچتی ہے: دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی:بنگلور کی ایک بزرگ خاتون کا ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا بہت تیزی سے وائرل ہورہا ساتھ ہی ا س خاتون کا ویڈیو ہر جگہ زیر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔

بھٹا فروخت کرنے والی یہ بزرگ خاتون بھٹا بھوننے کے لئے تسلے رکھے کوئلے دہکائے رکھنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے پنکھے کا استعما ل کرتی ہے۔ در اصل سلومہ کے ٹھیلے میں سولر پینل میں ایک ڈی سی فین لگ ہواہے ،ساتھ ہی ایک ہلکہ لتھیم آین بیٹری ہے ، سولر پینل کے ذریعہ پنکھا ہمیشہ چلتا رہتا ہے۔
کوئلے کو ہواملتی رہتی ہے اور بھٹے آسانی سے بھن جاتے ہیں ۔ خاتون نے کہا کہ میرے گھر کے قریب ہی ایک ان جی او ہے ،پہلے مجھے بھٹے بھوننے میں بہت پریشانی ہوتی تھی ۔

اب این جی او نے مجھے یہ سولر پینل دیا اور اب کم محنت میں مجھے زیادہ فائدہ ہو رہا ہے۔ 75سالہ سلومہ بنگلو رمیں ودھان سبھا بھون کے سامنے بھٹے کا ٹھیلا لگاتی ہیں ،وہ 20سال سے وہاں بھٹا بیچنے کا کام کر رہی ہیں۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bengaluru solar panels find unusual suitor as elderly corn vendor makes smart switch to save environment in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment