آواز پر اے ٹی ایم سے رقم نکلنااور بائیک اسٹارٹ ہونا: ویڈیو میں دیکھیں70سالہ بزرگ شخص کا کارنامہ

نئی دہلی: اتر پردیش کے بریلی کے ایک بزرگ شخص نے ایسی موٹر بائیک بنائی ہے جو ا ن دنوںچہارجانب زیر بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔ اس بائیک کا ویڈیو اب سوشل میڈیا میں بہت تیزی سے وائرل ہو رہا اور خوب چرچا ہو رہی ہے۔

در اصل بریلی کے محمد سعید نام کے اس شخص نے بولٹ بائیک کی جدت کاری کیہے جسکا نام انہوںنے ’ ٹارزن ‘رکھا ہے۔

بحث کا موضوع بنی اس بائیک کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں منی اے ٹی ایم ( ATM) مشین لگی ہے جو مالک کی آواز پر سکے نکالتی ہے، مالک کی آوازسے ہی بائیک اسٹارٹ بھی ہوتی ہے ساتھ ہی محمدسعید کے ہاتھوں کے اشارہ پر بائیک میں لگے میوزک سسٹم سے میوز ک بجنے کی آواز بھی آنے لگتی ہے۔

اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے ہرپلیٹ فارم پربہت تیزی سے عام ہو رہی ہے۔ ہم اس ویڈیو صاف دیکھ سکتے ہیں جس میں 70سالہ محمد سعید اپنی بائیک ’ ٹارزن‘ کا ڈیمو کرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعید کی آواز پر بائیک اسٹارٹ ہو تی اور میوزک بجنے لگتا ہے، اور ان کی آواز پر منی اے ٹی ایم سے 5کا سکہ نکل رہا ہے۔

یوٹیوب ڈشکرپشن کے مطابق محمد سعید خود تربیت یافتہ الیکٹریشین ہیں ،اسٹنٹ مین اور سیلز مین بھی ہیں۔ سوشل میڈیا ایک صارف نے محمد سعید کی سراہنا کرتے ہوئے لکھا ہے ’ دیسی انجینئر کی شاندار مثال ہیں۔ ایک دوسرے یوزر نے لکھا ہے کہ ’ ہندوستان کا ناقابل یقین ٹیلنٹ ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Bareilly mans bike works on voice commands has atm in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.