حریف پہلوان کوایسی پٹخنیاں دیں کہ وہ اکھاڑے سے دم دبا کر بھاگ کھڑا ہوا ، دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: عصر حاضر میں سوشل میڈیا لوگوں کے لئے تفریح کا مقام بن چکا ہے۔سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے ویڈیو ز سامنے آتے رہتے ہیں جن کو دیکھ ہم اپنی ہنسی روک نہیں پاتے ۔

ان دنوں ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک پہلوان روبوٹ کی طرح اپنے مخالف پہلوان کو اٹھا اٹھاکر پٹخ رہا ہے۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پہلوان اپنے حریف کو اتنا پٹختا ہے کہ لال رنگ کی لنگوٹ کساپہلوان میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے۔

ویڈیو کو دیکھ کر ایسالگتا ہے کہ یہ ویڈیو ہندوستان کے کسی گاؤں میں ہوئے دنگل کا ہے جس میں ایک پہلوان اپنے مخالف پہلوان کو اکھاڑے میں دھوبی گھاٹ پر کپڑے پٹکنے جیسے انداز میں پٹخ رہا ہے۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amazing wrestling video opponent wrestler ran away from the wrestling field in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply