ویڈیو:افغانستان کو درپیش چیلنجز: لندن میں ڈیموکریسی فورم کے زیر اہتمام سمینار

لندن:گذشتہ17سال سے جنگ زدہ افغانستان میں عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے اور اندرن و بیرون ملک سے اسے کمزور کرنے کی مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔ افغانستان میں امن قائم کرنے کوششوں کی راہوں میں کانٹے بچھائے جارہے ہیں۔

امن کی راہ پر جانے کی مساعی میںافغانستان کو جو اندرونی و بیرونی رکاوٹین حائل ہیں اور جن چیلنجوں کا اسے سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کے لیے یو کے کے ”دی ڈیموکریسی فورم“ کے زیر اہتمام13ستمبر کو دوپہر دو تا ساڑھے پانچ بجے دی لیکچر تھیٹر، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ لیگل اسٹڈیز، چارلس کلور ہاؤس،17رسل اسکوائر لندن،ڈبلیو سی 1بی 5ڈی آر ، یوکے میں ایک سمینار منعقد ہو رہا ہے۔

جس میں ایشیا اسٹڈیز ، دی ہنری جیکسن سوسائٹی (چیر)کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان ہیمنگز،ڈاکٹر برنیٹ روبن، ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر ، سینٹر آف انٹرنیشنل کو آؤپریشن ، نیو یارک یونیورسٹی،ڈاکٹر ایمیلی ونٹر بوتھم ، سینیئر ریسرچ فیلو، رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ (آر یو ایس آئی)، ڈاکٹر انٹونیو گیستوزی،وزیٹنگ پروفیسر ، کنگز کالج، لندن اور ڈاکٹر کرستائن فئیر ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ، جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ایڈمنڈ اے والش اسکول آف فارن سروسز پر مشتمل پینل مباحثہ کرے گا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Afghanistan the challenges ahead in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply