پی ٹی آئی کے انتخابی نغمے میں نہا گیا پاکستان،اقتدار میں آگیا عمران خان : سنیں اور دیکھیں جادوئی گیت کا کمال

اسلام آباد: جی ہاں !یہ وہ نغمہ ہےجس کا عنوان “اب صرف عمران خان” جس نے پاکستان کے ہر چھوٹے بڑے طبقے، ہنرمندوں ، پیشہ وروں، تاجروںاور ملازمت پیشہ لوگوں اور خاص طور پر نوجوانوں کو اس قدر متاثر کیا کہ وہ عمران خان کی پارٹی کے نشان بلے پر مہر ثبت کرنے پر مجبور ہو گئے ۔

اور پاکستانیوں نے اس پورے یقین و اعتماد کےساتھ کہ عمران خان ملک کو بدعنوانی سے پاک ایک نیا پاکستان دیں گے ملک کی حکمرانی کا تاج عمران خان کو اسی طرح پہنا دیا جس طرح نیوزی لینڈ کے خلاف سیمی فائنل میں انضمام نے ایک بیترین اننگز کھیل کر اورانگلینڈ کے خلاف فائنل میں جاوید میاں داد نے نہایت نامساعد حالات میں عمران خان کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے139رنز کی پارٹنر شپ کرکے عالمی کپ کرکٹ کا تاج عمران کو پہنایا تھا۔

کہ آج تک وہ تاجکوئی دوسرا پاکستانی ان کے سر سے نہیں اتار سکا۔ اس لیے عام خیال بھی یہی پایا جاتا ہے کہ جس طرح عالمی کپ کاتاج عمران کے سر پر آج تک ہے ملک کی حکمرانی کا تاج بھی شاید آخری سانس تک عمران خان کے سر سے نہیں اتر ے گا۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ab sirf imran khan pti song in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News

Leave a Reply