”ایسی بہادر ماں کو میرا سلام“ بجلی کی مانند لپک کرکمسن بیٹے کی جان کیسے بچائی:ویڈیو وائرل

نئی دہلی: کولمبیا کا ایک دل دہلا دینے والا ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں ماں بجلی کے مانند تیزی سے لپک کر اپنے بچے کی جان بچاتی ہے۔ اس واقعہ کا پورا منظر کیمرے میں قید ہوگیا اور اب سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے عام ہو رہا ہے۔

ہم ویڈیو میں صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک بچہ چوتھی منزل کی بالکنی سے نیچے گرنے ہی والا تھا کہ اچانک ماں کی نظر بچے پر پڑی اور وہ بجلی کی طرح اس تک پہنچ بچے کی ٹانگ پکڑ لیتی ہے اور بچہ کو نیچے گرنے سے بچالیتی ہے۔

یہ واقعہ کولمبیا کے میڈلین کا ہے ، سی سی ٹی وی کیمرے میں صاف دیکھائی دے رہا ہے کہ ماں اور بچہ لفٹ سے باہر آتے ہیں اور باہر آتے ہی ماں فون پر بات کرنے لگتی ہے اور اس دوران بچہ ریلنگ کے قریب پہنچ جاتا ہے اور ریلنگ میں کوئی گرل نہیں ہوتی ، ریلنگ کے پاس پہنچتے ہیں بچہ کا توازن بگڑ جاتا ہے اور تقریباً گرنے ہی والا ہوتا ہے تبھی ماں دیکھتی اور بجلی کی طرح سیکنڈسے بھی کم وقت میں بچے کے پیر کو پکڑ لیتی اور بچے کی جان بچ جاتی ہے ساتھ ہی بچے کو پکڑنے کے بعد وہ اپنے فون کو بھی احتیاط کے ساتھ کنارے رکھ دیتی ہے ۔

آن لائن ویڈیو شیئر ہوتے ہی پوری دنیا میں وائرل ہو گیا ہے ۔ لوگوں کے کئی طرح کے رد عمل آ رہے ہیں ۔ ایک صاحب کا کہنا ہے کہ ’یہ صرف ایک ماں ہی کر سکتی ہے ، اس بہادر ماں کو میرا سلام‘۔

ڈیلی میل کے مطابق بعد میں جس میں بلڈنگ میںیہ واقعہ پیش آیا ا سکے بلڈنگ کے مینجمنٹ نے ریلنگ کے پاس ایک باکس رکھ دیا ہے اور ان کا کہناتھا’ بچے کو کچھ نہیں ہوا، اسے کسی طرح کی کوئی چوٹ نہیں لگی ہے ، جس طرح ماں نے اپنے بیٹے کو بچایا ا سکا کریڈیٹ ماں کو ہی ملنا چاہئے‘۔

Read all Latest viral stories news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from viral stories and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: A mothers instinct heart stopping moment mums amazing reflexes save sons life as he falls from fourth floor balcony in Urdu | In Category: وائرل خبریں Viral stories Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.