امن و آشتی اور رواداری کی روایت کو زندہ کرنے کے لیے احیائے تصوف کی ضرورت

نئی دہلی:بین الاقوامی صوفی کانفرنس میں ملک اور پوری دنیا میں جاری تشدد اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے اس کے قلع قمع کرنے اور پوری دنیا میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی روایت کو پھر سے زندہ کرنے کے لیے کے لیے تصوف کا سہارا لینے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور مقررین نے تصوف کے احیا کی ضرورت پر زور دیا۔
اتوار کودہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں کانفرنس کے چوتھے روز اختتامی اجلاس میں آل انڈیا علما و مشائخ بورڈ کے سربراہ مولانا اشرف کچھوچھوی نے اپنے صدارتی خطبے میں خانقاہوں اور علما ءکے اتحاد کی پرزور وکالت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پرزور مہم شروع کرنے کا عہد کیا۔پاکستان کے عالم دین اور معروف مذہبی رہنما پروفیسر طاہر القادری نے کہا کہ مذہبی تنگ نظری کی وجہ سے ہی پوری دنیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کو،جس سے آج پوری دنیا بری طرح متاثرہے اور وسیع پیمانے پر جانی اتلاف ہوا ہے،بڑھاوا ملا ہے۔
بین الاقوامی صوفی کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ گزشتہ تقریبا دو صدیوں سے انتہا پسندانہ نظریہ کو سیاسی سطح پر حمایت ملتی رہی ہے۔

Read all Latest sufism news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sufism and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World sufi conference concluded issues manifesto in Urdu | In Category: تصوف Sufism Urdu News

Leave a Reply