سرزمین وطن کو ماں کا درجہ دینا اسلام کے خلاف نہیں:ڈاکٹر طاہر القادری

نئی دہلی: پاکستان کے معروف عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وطن کی سرزمیں کو ماں کا درجہ دینا اسلام کی تعلیمات کے عین مطابق ہے اور اسلامی تاریخ کا یک جزو ہے۔دہشت گردی کے خلاف دہلی میں عالمی صوفی کانفرنس مین شرکت کے لیے ہندوستان آنے والے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ وطن کی سرزمین سے پیار کرنا، محبت کرنا، اسے ماں کا درجہ دینا اوراس کے لیے جان بھی دے دینا ہرگز بھی اسلام کے خلاف نہیں ہے۔
یہ اسلامی تعلیمات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جو وطن کے خلاف باتیں کرتا ہے وہ قرآن کا مطالعہ کرے اور اسلامی تاریخ پڑھے۔ واضح رہے کہ حیدر آباد دکن کے نام نہاد مسلم لیڈر اسد الدین اویسی نے مہاراشٹر میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھاگوت صاحب آپ کہاں ہو، آپ میری گردن پر چھرا بھی رکھ دیں گے تب بھی میں ”بھارت ماتا کی جے “ نہیں کہوں گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نعرے کی مخالفت میں بولنے والے اویسی اور موافت میں بولنے والے قادری دونوں حسن اتفاق سے ایک ہی مسلک اور مکتب فکر کے ہیں اور2012میں ان دونوں کو ایک اسٹیج سے خطاب کرتے دیکھا جاچکا ہے۔دہشت گردی کے حوالے سے ڈاکٹر قادری نے کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے دور کا بھی کوئی واسطہ نہیں اور وہ اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔دہشت گرد نوع انساں کے قاتل ہیں ۔
ہندوستان اور پاکستان کے دشمن ہیں ۔ڈاکٹر قادری نے کہا کہ دہشت گردی کے پس پشت کارفرما طاقتوں کو بے نقاب کیا جائے۔ان کے خلاف ثبوت پیش کیے جائیں اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے۔ ڈاکٹر قادری نے کہا کہ وہ ہندوستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے کسی بھی الزام کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے پوچھا کہ کیا دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے دشمن بنے رہنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ اگر ایسا ہے یہ دونوں ممالک اپنی نسلوں کے دشمن ہیں۔

Read all Latest sufism news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sufism and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: To give country the status of mother is not against islam says tahirul qadri in Urdu | In Category: تصوف Sufism Urdu News

Leave a Reply