تصوف دہشت گردی سے نکلنے کی راہ دکھا سکتا ہے: سہ روزہ صوفی اجتماع سے مرکزی وزیر کا خطاب

جے پور:مرکزی وزیر مملکت برائے خزانہ ارجن میگھوال نے کہا ہے کہ تصوف کا راستہ دہشت گردی سے نکلنے کی راہ دکھا سکتا ہے۔ مسٹر میگھوال آج یہاں تین روزہ جنوب ایشیائی ملکوں کے صوفی میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں آج دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے اور سماج کا ہر طبقہ اس سے متاثر ہورہا ہے۔
معاشی ترقی خصوصاً اس کی زد میں ہے اور انسانیت ختم ہورہی ہے۔ایسے مشکل حالات میں تصوف کا راستہ ہی منزل دکھا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوفی سنتوں نے انسانیت کا جو سبق دیا ہے اسے پھیلانے کی آج سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ کے دیوان نے اس موقع پر کہا کہ صوفی دل توڑنے کا نہیں بلکہ دل جوڑنے کا کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تصوف کاراستہ بے حد خوشحال ہے اور اسے اختیار کرنے والے سنتوں نے سماج میں یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
فاؤنڈیشن آف سارک رائٹس اینڈ لٹریچر کے ذریعہ وزارت خارجہ اور راجستھان سیاحت کے تعاو ن سے منعقد ہونے والے اس صوفی میلے میں بنگلہ دیش ،بھوٹان،افغانستان،سری لنکا،نیپال،مالدیپ اور میزبان ہندوستان کے فن کار حصہ لے رہے ہیں۔پچھلی دفہ ہوئے صوفی میلے میں پاکستان کے فن کاروں نے بھی حصہ لیا تھالیکن اس بار جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑھتے تنازعہ اور اشتعال کے پیش نظر پاکستانی فن کار اس میں شامل نہیں ہورہے ہیں۔
اس سہ روزہ پروگرام میں تصوف سے متعلق مختلف موضوعات جیسے صوفی خواتین ،رقص وموسیقی کے ساتھ ساتھ فن و تہذیب اور ادب پر بحث مباحثے کے اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ہندوستان میں تصوف اور اس کے بین مذہبی تعلقات ،ہم آہنگی کے لئے انسانی اقدار کی ترقی میں تعلیم کا کردار،رقص اور تصوف،موسیقی اور روحانیت،میڈیا کے ذریعہ ہم آہنگی،فن اور تاریخ کے نظریہ سے تصوف وغیرہ جیسے موضوعات پر بحث کی جائے گی۔

Read all Latest sufism news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sufism and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Saarc sufi festival in jaipur in Urdu | In Category: تصوف Sufism Urdu News

Leave a Reply