عالمی صوفی کانفرنس میں شیخ الجامعہ الاظہراور پاکستان سے طاہر القادری بھی شرکت کریں گے

نئی دہلی: دہلی میں تین روزہ بین الاقوامی صوفی کانفرنس میں دنیا بھر سے شرکت کرنے والے علمائے دین اور صوفی فکر و سوچ کے حامل رہنماو¿ں میں پاکستان کے ماہر تصوف ،تحریک منہاج القرآن کے بانی اور معروف سیاست داں ڈاکٹر طاہر القادری، قدیم اسلامی درسگاہ قاہرہ کی الاظہر یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ اور امام اکبر احمد محمد احمد طیب بھی شرکت کریں گے۔
17مارچ سے وگیان بھون میں شروع ہونے والی تین روزہ کانفرنس سے، جس میں علماءو مشائخ اور صوفی مزاج رکھنے والے رہنما دہشت گردی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہا ر کریں گے، وزیر اعظم نریندر مودی بھی خطاب کریں گے۔فہم القرآن پروگرام سے روشنی میں آنے والے طاہر القادری اسلام کی آڑ میں تشدد ڈھانے کے خلاف عالمی صوفی کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔پاکستان کے اناز ہزارے کے نام سے پکارے جانے والے طاہر القادری دولت اسلامیہ فی العارق و الشام (داعش یا آئی ایس آئی ایس) کے خلاف آواز بلند کرنے اور اس کی مذمت کرنے میں پیش پیش رہے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے خلاف ان کے الفاظ سے مسلم نوجوانوں پر کافی اثر پڑ سکتا ہے جو داعش کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ تکفیری تنظیم داعش کے سربراہ اور خود ساختہ خلیفہ وقت اور کچھ مسلم علماءکی زبان سے امیر المومنین کا لقب پانے والے ابو بکر البغدادی سے متاثر ہو کر 100ممالک سے 30ہزار سے زائد مسلم نوجوان آئی ایس آئی ایس میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

Read all Latest sufism news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sufism and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi to join sufi scholars denouncing terrorism in Urdu | In Category: تصوف Sufism Urdu News

Leave a Reply