تصوف امن و آشتی ،اخوت و مساوات اور انسانیت سے محبت کی تعلیم دیتا ہے:وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ صوفی ازم امن و شانتی،اخوت و مساوات اور انسانیت سے محبت کرنے کا درس دیتا ہے۔انہوں نے جمعرات کے روز ورلڈ صوفی فورم کے زیر اہتمام بین الاقوای صوفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جب پوری دنیا دہشت گردی کے خوف میں جی رہی ہے تصوف ہمیں باہمی محبت، بھائی چارہ ،امن اور رواداری کی تعلیم دیتا ہے اور ہمیں فرقوں اور مسلکوں کے خانے میں تقسیم ہونے سے روکتا ہے۔
وزیر اعظم نے تصوف کو صدائے امن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے99ناموں میں سے کسی نام کے معنی تشدد کا نہیں ہے ۔ہاں اس کے ناموں کے معنی عفو و کریم، رب اللعٰلمین ، رحمٰن و رحیم اورشفیق اور ان گنت خوبیوں اور مہربانیوں کےضرور ہیں۔وہ صلہ رحمی کو پسند کرتا ہے ۔اور فساد برپا کرنے والوںکو پسند نہیں فرماتا۔ نریندر مودی نے کہا کہ تصوف ہمیں خدا تک لے جاتا ہے کیونکہ تصوف میں اللہ کی عبادت اور اس تک رسائی کی رسی کا نام خدمت خلق اور حقوق العباد کی ادائیگی ہے۔ اور انسان جب خدمت خلق میں لگ جائے گا تو دہشت گردی کا تصور ہی ختم ہو جائے گا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر دہشت گردی پھیلاتے ہیں وہ مذہب کے دشمن ہیں۔انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی یہ ہو سکتی ہے۔وزیر اعظم نے صوفیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا دہشت گردی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے صوفی حضرات اور علماو¿ و مشائخ ہی امید کی کرن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک نوجوان کی ہنسی اورمسکراہٹ بندوقوں کے ذریعہ سڑکوں پر خاموش کر دی جاتی ہے تب آپ لوگ وہ آواز ہیں جو اس کا زخم مندمل کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے پنجابی صوفی شاعر ،ماو¿تا وادی، اور قابل دید بھلے شاہ کا خاص طور پر ذکر کیا۔وزیر اعظم نے ہندوستانی شاعری میں تصوف کی آمیزش اور ہندوستانی موسیقی کی ترقی میں اس کے گہرے اثرات کا خاص طور پر ذکر کیا۔تصوف کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایسے حضرات کا فورم ہے جو خود امن،رواداری اور محبت و پیار کے پیغام کے ساتھ جیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تصوف ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ ہم سبھی خدا کی تخلیق اور ایک آدم کی اولاد ہیں اور اگر ہم خدا سے محبت کرتے ہیں تو ہر حال میں اس کی تمام مخلوق سے بھی پیار کرتے ہیں۔

Read all Latest sufism news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sufism and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Modi denounces terrorism at world sufi forum in Urdu | In Category: تصوف Sufism Urdu News

Leave a Reply