ہندوستان اور پاکستان کو مل کر دہشت گردی سے لڑنے کی ضرورت : ڈاکٹر طاہر القادری

نئی دہلی:پاکستانی عالم دین و قرآن تحریک ”منہاج القرآن “ کے چیرمین ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وقت آن پہنچا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان اس کا تجزیہ کریں کہ دہشت گردی دونوں کی مشترکہ دشمن ہے اور اس کے خلاف دونوں کو مل جل کر لڑنا پڑے گا۔
ڈاکٹر قادری نے یہاں اتوار کو بین الاقوامی فورم کے زیر اہتمام عالمی صوفی کانفرنس کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان نے چار جنگیں لڑی ہیں لیکن ان سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ سوچیں کہ وہ ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں بلکہ کوئی دوسرا ان دونوں کو مشترکہ دشمن ہے۔اور وہ کوئی اور نہیں دہشت گردی ہے۔ہمیں اس دشمن سے مل جل کر لڑنا ہوگا۔ڈاکٹر قادری نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان دونوں جنگوں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے جو دولت خرچ کر رہے ہیں اسے ترقی اور غربت کے خاتمہ کے لیے استعمال کیا جانا چاہئے۔قادری نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ناانصافیاں دہشت گردی پھیلنے کا باعث ہیں اور یہ ناانصافیاں ختم ہونی چاہئیں۔
انہوں نے یہاں تاریخی میدان رام لیلا گراو¿نڈ میں ہزاروں افراد پر مشتمل مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت لوگوں کو دہشت گردی کی راہ اختیار کرنے پر مجبو رکر ہی ہے ۔جن والدین کے پاس اپنی اولاد کو کھلانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا تو وہ انہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں فروخت کر دیتے ہیں۔لہٰذا ہمیں سب سے پہلے غربت اور محرومیت ختم کرنا ہوگی۔قادری نے کہا کہ پائیدار امن اور ہم آہنگی ایک عالمی مقصد اور ایجنڈہ ہونا چاہئے۔

Read all Latest sufism news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sufism and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: India pakistan should fight terror together tahirul qadri in Urdu | In Category: تصوف Sufism Urdu News

Leave a Reply