جویریو نے اطالوی اوپن ٹینس چمپین شپ جیت کر اپنی آمد کا ڈنکا بجایا

روم:جرمنی کے الیگزینڈرجویریو نے زبردست کارکردگی پیش کرتے ہوئے دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ کو ہرا کر اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلے کا خطاب جیت لیا۔ محض 20 سال کے جرمن اسٹار جویریونے اتوار کی رات کھیلے گئے خطابی مقابلے میں 29 سال کے جوکووچ کو 3-6، 4-6سے شکست دے کر نہ صرف خطاب اپنے نام کیا بلکہ اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت بھی حاصل کی۔ عالمی رینکنگ میں 17 ویں نمبر کے جویریونے 12 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن جوکووچ کو ایک گھنٹے 21 منٹ میں ہرادیا۔ اس ہار کے بعد آج پیر کو 30 سال کے ہونے جارہے جوکووچ خودکو سالگرہ کا تحفہ بھی نہیں دے سکے۔
وہیں اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت حاصل کرنے والے جویریو2007 میں ہوئے میامی اوپن کے بعد سے ماسٹرز 1000 ٹورنامنٹ ٹائٹل جیتنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ اس دوران خواتین میں جمہوریہ چیک کی ایلنا سویتولینا نے اپنی شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو شکست دے کر خواتین کے سنگلز مقابلے کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ آٹھویں سیڈ سو?تولینا نے خطابی مقابلے میں گزشتہ ہفتے ہی میڈریڈ اوپن کا خطاب جیتنے والی ہالیپ کو 1-6 5-7، 6-4سے شکست دی۔ سویتولینا کا اس سیشن میں یہ چوتھا خطاب ہے۔ سویتولینا اس سے پہلے تائی پے، دبئی اور استنبو ل میں خطاب جیت چکی ہیں۔

Title: zverev signals arrival beats djokovic to win italian open | In Category: کھیل  ( sports )

Leave a Reply