پاکستان نے زمبابوے کو7وکٹ سے ہرکر ٹرائینگولر سریز سے باہر کر دیا

ہرارے: افتتاحی بلے باز فخر زماں کی47رنز کی اور حسین طلعت کی44رنز کی شاندار اننگز اوراور کپتان سرفراز احمد کے طوفانی 38رنز کی بدولت پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹ سے ہرا کر ٹرائیینگولرسریز میں 3میں سے دو میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔جبکہ زمبابوے نے سریز میں شکست کی ہیٹ ٹرک کی اور اس کے ساتھ ہی وہ ٹرائیگولر سریز سے باہر ہو گئی۔

163رنز کے تعاقب میں پاکستان نے افتتاحی وکٹ کے لیے صرف6اووروں میں ہی فخر زماں کی جارحانہ بلے بازی کی مدد سے 58رنز بنا کر اپنے ارادے ظاہر کر دیے تھے۔اس اسکور پر حارث سہیل 15گیندوں پر16رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔لیکن جارحانہ بلے بازی کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے حسین طلعت اور زماں 5اووروں میں ہی مزید37رنز بنا کر ٹیم کو ہدف کے کچھ اور قریب لے گئے۔95مجموعے پر فخر زماں38گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے47رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

138پر حسین طلعت بھی ایک چھکے کی مدد سے44رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے۔ سرفراز اور شعیب ملک نے ہدف پار کرنے تک ایک دوسرےکا خوب ساتھ نبھایا اور دونوں ہی بالترتیب 38اور 12رنز بنا کر غیر مفتوح رہے۔ سرفراز نے چھ چوکوں کے ساتھ21بالوں پر38اور شعیب نے دو چوکوں کے ساتھ 6گیندوں پر12رنز بنائے۔اس سے قبل زمبابوے نے مین آف دی میچ ایس ایف مائرے کی 63گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ ہی چھکوں کے ساتھ94رنز کی اننگز کی مدد سے4وکٹ پر162 اسکور کیا ۔موسکانڈا نے 22گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے33رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر، فہیم اشرف ،شاداب خان اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ لی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zimbabwe knocked out despite solomon mire 94 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply