زمبابوے سری لنکا میچ بارش بہا لے گئی ، دونوں کو دو دو پوائنٹس

بلاوایو:زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان سہ رخی ون ڈے سیریز کا میچ پیر کو شدید بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ زمبابوے نے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن 13.3 اووروں کے بعد بارش شروع ہوجانے سے پھر کھیل ممکن نہیں ہو پایا۔ زمبابوے نے تب تک دو وکٹوں پر 55 رنز بنائے تھے۔
میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو دو دو پوائنٹس ملے۔ پوائنٹس ٹیبل میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے سات پوائنٹس ہیں جبکہ زمبابوے کے اکاؤنٹ میں چار پوائنٹس ہیں۔میزبان زمبابوے کو اگر فائنل میں پہنچنا ہے تو اسے 25 نومبر کو اپنے آخری لیگ میچ میں ویسٹ انڈیز کو ہرانا ہوگا۔ اس سے پہلے 23 نومبر کو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا اور اس میچ میں جیتنے والی ٹیم 27 نومبر کے فائنل میں پہنچ جائے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Zimbabwe against sri lanka abandoned with wet outfield in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply