یوراج،گونی اور سدھارتھ کی شاندار پرفارمنس کی بدولت پنجاب نے مدھیہ پردیش کو ہرایا

روہتک: من پریت گونی (41 رن پر چار وکٹ) اور سدھارتھ کول (42 رن پر تین وکٹ) کی شاندار بولنگ سے پنجاب نے مدھیہ پردیش کو چوتھے اور آخری دن اتوار کو رنجی ٹرافی گروپ اے میچ میں 126 رنز سے ہرا کر چھ پوائنٹس حاصل کر لیے۔ پنجاب نے مدھیہ پردیش کے سامنے 307 رنز کا ہدف دیا تھا۔مدھیہ پردیش نے صبح ایک وکٹ پر 26 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اس کی دوسری اننگز 64.4 اوور میں 180 رن پر سمٹ گئی۔مدھیہ پردیش کی ٹیم اپنے چار وکٹ 74 رن پر گنوانے کے بعد مقابلے میں نہیں لوٹ سکی۔
اوپنر آدتیہ شریواستو نے 27، کپتان دویندر بندیلا نے 32، شبھم شرما نے 37، انکت شرما نے 24 اور مکل راگھو نے 16 رنز بنائے۔مدھیہ پردیش نے اپنے آخری چار وکٹ 20 رن جوڑ کر گنوائے۔ من پریت گونی نے 13 اوور میں 41 رن دے کر چار وکٹ لئے اور میچ میں 10 وکٹ پورے کر لیے۔گونی نے اس طرح اپنے کیریئر میں دوسری بار فرسٹ کلاس میچ میں 10 وکٹ حاصل کئے۔سدھارتھ کول نے 19.4 اوور میں 42 رن پر تین وکٹ اور سندیپ شرما نے 25 رن پر دو وکٹ لئے۔پنجاب کے کپتان یوراج سنگھ کو ان کی 177 رنز کی اننگز کے لئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yuvraj singh leads from the front as punjab beat madhya pradesh in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply