یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی: 2007میں پہلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں،جو جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن میں کھیلا گیا، انگلستان کے خلاف سنسنی خیز میچ میں اسٹورٹ براڈ کی لگاتار گیندوں پر چھ چھکے مارنے اور 2011کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں 362رنز بنانے اور15وکٹ لے کر 4مین آف دی میچ ایوارڈ اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزازپانے والے ہندوستان کے یوراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کینسر کو شکست دی اور اب وہ کینسر کے مریضوں کے لیے ہی کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یوراج سنگھ نے ہندوستان کے لیے 2003سے2017کے درمیان اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریر میں 40ٹیسٹ ،304ون ڈے انٹرنیشنلز اور58ٹی ٹونٹی میچز کھیلے۔37 سالہ یوراج سنگھ نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 3 سنچریوں اور 11 نصف سنچریوں کی بدولت 1900 رنز304 ایک روزہ میچز میں 36 کی اوسط سے 14 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 8 ہزار 701 رنز اور ٹی ٹونٹی کیرئیر میں 8 ہاف سنچریوں کی مدد سے ایک ہزار 177 رنز بنائے ۔

لیکن2011کے ورلڈ کپ کے بعد یوراج سنگھ وہ کھلاڑی نہیں بن سکے جیسا وہ تھے۔لیکن آئی پی ایل میں وہ ہر فرنچائزی کے پہلی پسند بنے رہے۔ 2014میں یوراج سنگھ کو رسائل چیلنجرشز بنگلور نے14کروڑ روپے میں 2015میں دہلی کیپٹلز نے16کروڑ میں خریدا۔2017میں سن رائزرز حیدر آباد نے یوراج کو7کروڑ روپے میں خریدا۔لیکن حال فی الحال ان کی ضرورت کسی ٹیم کو نہیں رہی ۔2018کے آئی پی ایل سیزن میں وہ کنگزا لیون پنجاب سے کھیلتے ہوئے بری طرھ ناکام رہے جس کے باعث اس سال کی نیلامی میں جب کسی نے انہیں نہیں خریدا تو ممبئی انڈئنز نے انہیں ان کی بنیادی قیمت پر ہی خرید لیا۔

یوراج سنگھ نے سال 2000 میں 18 برس کی عمر میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور ہندوستانیٹیم میں مڈل آرڈر بلے باز کی حیثیت سے کھیلتے رہے۔ان کی ان کے انڈر 19کے ساتھی کھلاڑی محمد کیف سے خوب بنتی تھی اور ان کی جوڑی اسی طرح معروف تھی جیسی ا بتدا میں سچن ٹنڈولکر اور ونود کامبلی کی مشہور تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yuvraj singh hero of indias 2011 world cup triumph retires from international cricket in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.