ہندوستان نے انگلستان کو ون ڈے میچوں کی سریز ہرادی،یوراج اور دھونی کی سنچریاں

کٹک: بیٹنگ آل راؤنڈر یوراج سنگھ (150) اور سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی (134) کی سنچری اس کے بعد اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون (65 رن پر تین وکٹ) اور تیز گیند باز جسپریت بمرا (81 رن پر دو وکٹ) کی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ سخت مقابلے کے بعد 15 رن سے جیت کر تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی۔ ہندوستان نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ وکٹ پر 381 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر آخری وقت میں اپنے گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت مہمان انگلینڈ کی ٹیم کو مقررہ 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 366 کے اسکور پر روک کر میچ کا فیصلہ 15 رنز کے فرق سے اپنے حق میں کر لیا۔
ہندستان کے 382 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن (102)، جیسن رائے (82)، معین علی (55) اور جو روٹ (54) کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے آخری وقت تک اسکور کا تعاقب کیا لیکن مورگن کے آوٹ ہوتے ہی جیت انگلینڈ سے دور ہوتی چلی گئی اور انگلینڈ کی ٹیم 50 اوور میں آٹھ وکٹ پر 366 رن ہی بنا سکی۔مورگن نے کپتانی اننگز کھیلتے ہوئے 81 گیندوں میں چھ چوکے اور پانچ شاندار چھکوں کی مدد سے شاندار 102 رنز بنائے. لیکن وہ ٹیم کو فتح نہیں دلا سکے. مورگن کو بمرا نے اپنی ہی گیند پر رن آؤٹ کیا. مورگن نے معین علی (55) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لئے 93 رن کی شراکت کی۔ اس کے علاوہ جیسن راؤ نے 73 گیندوں میں نو چوکے اور تین چھکوں کی بدولت 82 رنز بنائے۔رائے کو رویندر جڈیجہ نے بولڈ کیا۔رائے کے آؤٹ ہونے کے بعد بلے بازی کرنے آئے بین اسٹوکس کو اشون نے ایک رن پر بولڈ کر مہمان ٹیم کو چوتھا جھٹکا دیا۔رائے نے جو روٹ (54) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 100 رنز کی شراکت کی۔روٹ نے 55 گیندوں میں آٹھ گیندوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔ انہیں اشون نے کوہلی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
معین علی نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 55 رن بنائے۔انہیں بھونیشور نے بولڈ کیا۔آل راؤنڈر کرس ووکس (5) کو بمرا نے بولڈ کیا۔ لیام پلنکیٹ نے 17 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 26 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ولی پانچ رن پر ناٹ آوٹ رہے۔ہندوستان کی طرف سے اشون 3وکٹ لے کر نمایاں رہے جبکہ بومرا کو اور بھونیشور اور جڈیجہ کا یک ایک وکٹ ملی۔ یوراج سنگھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yuvraj dhoni tons lead india to series win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply