یوراج لندن میں اپنی منگیتر ہیزل کے ساتھ چھٹیاں منا رہے ہیں

نئی دہلی:(یو این آئی) سکسر کنگ کے نام سے مشہور ہندستانی کرکٹر یوراج سنگھ ان دنوں کرکٹ سے دور اپنی منگیتر ہیزل کیچ کے ساتھ لندن میں چھٹیاں گزاررہے ہیں. یوراج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویرں اپ لوڈ کرکے یہ اطلاع دی۔
یوراج چوٹ پر قابو پانے کے بعد آئی پی ایل9میں مصروف رہے تھے. ان کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد آئی پی ایل چیمپئن بنی تھی اور یوراج کو پہلی بار آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننے کا موقع ملا تھا۔ اس ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے بعد یوراج کرکٹ سے تھوڑا وقت نکال کر ہیزل کے ساتھ لندن گئے۔
یوراج اور بالی ووڈ اداکارہ کیچ نے گزشتہ سال نومبر میں منگنی کی تھی اور اس کا اعلان ٹوئٹر پر کیا تھا۔ابھی دونوں کی شادی کی تاریخ طے نہیں ہے۔یوراج ابھی کچھ ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے۔ستمبر اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی گھریلو سیریز میں ان کی واپسی ہو سکتی ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yuvraj and hazel holidaying in london in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply