کرکٹریوسف پٹھان نے بڑودہ ہوائی اڈے پر سیکورٹی فورس کے جوانوں کو مٹھائی کھلائی

نئی دہلی:ہندوستان کے جارح بلے باز یوسف پٹھان نے بڑودا ہوائی اڈے پر سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو مٹھائی کھلائی جس کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی زبردست تعریف کی۔ یوسف چھوٹی دیوالی کے موقع پر اپنے گھر بڑودا جارہے تھے کہ تبھی انہوں نے ہوائی اڈے پر دیکھا کہ سی آئی ایس ایف کے جوان ڈیوٹی پر تعینات تھے۔
یہ دیکھ کر یوسف نے سی آئی ایس ایف کے جوانوں کو مٹھائی کھلائی۔ جوانوں نے بھی پٹھان کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔ یوسف نے ٹویٹر پر یہ تصویر شیئر بھی کی ہے۔ یوسف نے ٹویٹر پر لکھا کہ تہوار کے دن بھی کام کرنے والے جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔ میں نے دیوالی کے موقع پر بڑودا ہوائی اڈے پر جوانوں کے ساتھ مٹھائی کھائی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yusuf pathan exchanges sweets with jawans twitterati hail his heart warming gesture in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply