وراٹ کوہلی کی ٹیم یوسف پٹھان اور رسل کے طوفان میں بہہ گئی

پونہ: اس قول کو کہ نہایت ہی کم اووروں کے میچ میں کوئی بھی ایک اوور ہار جیت کا فیصلہ کر دیتا ہے اس وقت بلکہ درست ثابت ہو گیا جب کولکاتا نائٹ رائیڈرز(کے کے آر) کو187رنز کا ٹارگٹ کا کامیاب تعاقب کرنے کے لیے آخری 24گیندوں پر 200کے اسٹرائیک ریٹ سے47رنز بنانے تھے زور دار ہٹیں لگانے میں ماہر بیٹنگ آل راو¿نڈر یوسف پٹھان نے 17ویں اوور میں تین لگاتار چوکوں سمیت چار چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 24رنز بناکرکے کے آر کو وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور پر 5وکٹ سے شاندار فتح دلادی۔ یہ فیصلہ کن بننے والا اوور کوئی اور نہیں شین واٹسن جیسا تجربہ کار خطرناک فاسٹ بولر کر رہا تھا۔
اسکے بعد تو انتہائی کمزور بولنگ اٹیک سے ٹیم کی قیادت کرنے والے کوہلی کے پاس سوائے اس کے کوئی چارہ نہیں رہا کہ اپنے 3اووروں میں نہایت مہنگے ثابت ہونے والے بولر ٹی شمسی کو ہی اٹیک پر لائیں۔لیکن19ویں اوور میں ان کا استقبال رسل کی طرح ہی کرتے ہوئے پٹھان نے بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کے ساتھ16رنز بنا کر اسکور برابر کر دیا۔جسے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پرایس یادو نے اروند کی گیند کو اسکوائر لیگ باو¿نڈری کی سیر کرا کے ہدف سے پار کر دیا۔ پٹھان نے 29گیندوں پر چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے60رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ واپس آئے۔ انہیں ان کی اس شاندار اننگز پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ پٹھان نے ایک موقع پر 14گیندوں پر 14رنز ہی بنائے تھے لیکن اگلی 14گیندوں پر 45رنز بنا دیئے۔
اس سے قبل انہوں نے آندرے رسل کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 96رنز کی پارٹنر شپ کی۔ جس میںرسل نے 23گیندوں پر ایک چوکا اور چار چھکے لگا کر 39رنز کا تعاون دیا۔ انہیں سب سے لمبا چھکا لگانے کا ایوارڈ دیا گیا یہ چھکا جو105میٹر دور گیا تھاانہوں نے چاہل کی گیند پر لگایا تھا جو مڈوکٹ پر سے ہوتا ہوا تماشائیوں میں کہیں گم ہو گیا۔اس سے قبل کوہلی کے44گیندوں پر چار چوکوں کے ساتھ52،کے راہل کے32گینوںپر چھ چوکوں اور دو چھکوں سے52اور شین واٹسن کے 34رنز کی مدد سے بنگلور نے7وکٹ پر185رنز بنائے تھے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yusuf pathan and andre russell lift kkr to scorching win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply