ویسٹ انڈیز کے خلاف عمدہ پرفارمنس سے یونس بیٹنگ رینکنگ میں دوسری پوزیشن پرپہنچ گئے

نئی دہلی: پاکستان کے تجربہ کار بلے باز یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی سے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی کی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یونس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 127 رن کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم نے 133 رن سے جیت درج کرکے سیریز میں دو۔صفر سے مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔ مارچ 2009 میں نمبر ون ٹیسٹ بلے باز رینکنگ کے بعد یونس کی یہ اب تک کی بہترین رینکنگ ہے۔یونس خان نمبر ون پر موجود آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سے 46 پوائنٹس پیچھے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔ دوسرے ٹیسٹ میں جیت سے دیگر پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی فائدہ پہنچا ہے اور بلے بازوں میں کپتان مصباح الحق 10 ویں نمبر پر اور اسد شفیق 14 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
میچ میں 10 وکٹ لینے والے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی چوٹی کے پانچ ٹیسٹ گیند بازوں میں واپسی ہوئی ہے اور وہ انگلینڈ کے تیز گیندباز اسٹورٹ براڈ کے ساتھ مشترکہ طور پرپانچویں نمبر پر ہیں۔سری لنکا کے رنگنا ہیرات دو پوائنٹس کے فرق سے چوتھے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے آف اسپنر روی چندرن اشون پہلے نمبر پر اور رویندر جڈیجہ ساتویں نمبر پر ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Younus vaults into second place in latest icc test player rankings in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply