ڈینگی میں مبتلا ہونے کے باعث یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز یونس خان ڈینگی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں نہیں کھیلیں گے۔ 38 سالہ یونس گزشتہ چند روز سے ڈینگی میں مبتلا ہیں اور اب بھی پوری طرح ٹھیک نہیں ہوئے ہیں۔ ڈاکٹروں نے انہیں10 دن اور آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان نے کہا کہیونس نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو بتا دیا ہے کہ وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ تاہم سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن یونس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ گلابی گیند سے ڈے۔نائٹہوگا جو 13 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 21 اور تیسرا 30 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Younis khan to miss first test against west indies in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply