یونس خان جلد ہی10ہزاری کلب میں شامل ہوجائیں گے

ابو ظہبی:یونس خان بڑے سنگ میل کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ انھیں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے صرف 544 رنز کی ضرورت ہے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے دس ہزار رنز کا کارنامہ سنیل گواسکر نے پاکستان کے خلاف انجام دیا۔ اس کے بعد ایلن بورڈر نے 1993 میں یہ اعزاز حاصل کیا۔آسٹریلیا اور ہندستان کے تین تین کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
سچن تندولکر، کمار سنگاکارا اور برائن لارا نے ایک سو پچانوے اننگز میں دس ہزار رنز مکمل کیے۔ یونس خان ایک سو تیرانوے اننگز میں نو ہزار چار سو چھپن رنز بنا چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Younis khan to join 10000 run club soon in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply