یونس خان دوسرے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں واپس

دبئی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 اکتوبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ 38 سالہ یونس گذشتہ ماہ ڈینگو کی وجہ سے بیمار پڑ گئے تھے اور کراچی کے ایک اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔اس لئے وہ پہلے ٹیسٹ میچ میں نہیں کھیل پائے تھے لیکن اب وہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔
یونس واحد ایسے کھلاڑی ہیں جنہیں موجودہ سیریز میں شامل کیا گیا ہے۔ یونس بیماری کے باعث پاکستان کے اہم قائد اعظم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔پاکستان کے لیے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 9456 رنز بنا چکے یونس اس سے پہلے مئی 2011 میں ٹیسٹ میچ سے باہر ہوئے تھے۔اس کے بعد سے انہوں نے اب تک مسلسل 41 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں تجربہ کار یونس خان کی واپسی ہوئی ہے۔ٹیم کا انتخاب قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈ کوچ اور کپتان کی مشاورت سے کیا گیا۔یونس خان ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے بعد روبصحت تھے اور مکمل صحت مند نہ ہونے کے سبب انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Younis khan declared fit to be back for second test in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply