پاکستان نے پہلا ٹیسٹ 75 رنز سے جیت لیا

لندن:  مین آف دی میچ لیگ اسپنر یاسر شاہ (69-4) کی قیادت میں گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو لارڈز کے میدان پر پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں 75 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ۔ پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 283 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن میزبان ٹیم.5 75اعشاریہ اوور میں 207 رنز پر ہی آؤٹ گئی۔
یاسر شاہ نے 31 اوور میں 69 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ راحت علی نے 14 اوور میں 47 رن پر تین وکٹ لئے۔ کرکٹ میں واپسی کر رہے تیز گیند باز محمد عامر نے17.5وور میں 39 رن دے کر دو اور وہاب ریاض نے 13 اوور میں 46 رن کے عوض ایک وکٹ لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 42، گیری بےلینس نے 43 اور جانی بیرسٹو 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ہدف کوئی خاص بڑا نہ ہونے اور انگلستان کی بیٹنگ لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے کرکٹ ماہرین کا خیال تھا کہ ٹسٹ جیت کر سریز میں 1-0کی سبقت حاسل کرنے کا انگلینڈ کے پاس بہترین موقع ہے لیکن محض47 رن پر اہنے چوٹی کے تین بلے بازوں بشمول کپتان کک کی وکٹ گر جانے کے بعد نہ تو ٹیم میچ میں واپس آسکی اور نہ ہی میچ کو پانچویں دن میں لے جا سکی۔
مختصر اسکور
پاکستان -پہلی اننگز 339 ، دوسری اننگز 215
انگلینڈ پہلی اننگز :272،دوسری اننگز207

(یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasirs ten for seals thrilling pakistan win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply