یاسر شاہ شین وارن کے بعد دوسرے بہترین لیگ اسپنر : اسٹوکس

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شین وارن کے بعد کرکٹ کے دوسرے بہترین لیگ اسپنر ہیں۔
یاسر شاہ کی انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں 10 وکٹوں کی بدولت پاکستان کو یادگار فتح ملی تھی اور اسی کے ساتھ وہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں بالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔صوابی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ لیگ اسپنر لارڈز ٹیسٹ میچ شروع ہونے سے قبل عالمی درجہ بندی میں چوتھے درجے پر موجود تھے تاہم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں دس وکٹیں حاصل کرکے عالمی نمبر ایک بالر بن گئے ہیں۔
یاسر شاہ پہلے پاکستانی بالر ہیں جو 20 سال بعد آئی سی سی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔ صوابی سے تعلق رکھنے والے یاسر 13 ٹیسٹ میچوں میں 86 وکٹیں لے چکے ہیں اور وکٹوں کی سنچری سے محض 14 وکٹ کے فاصلے پر ہیں اور اگر وہ آئندہ دو ٹیسٹ میچوں میں یہ کارنامہ انجام دے دیتے ہیں تو وہ عالمی ریکارڈ بنا دیں گے۔
اسٹوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم ٹیسٹ میچ میں ان کی بالنگ کو دیکھتے ہوئے کھیلنے جائیں گے اور ہم ان کا توڑ کرنے کے قابل ہوں گے، دوسری چیز جس کو ہمیں سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے وہ کنڈیشنز ہیں ۔واضح رہے بین اسٹوکس مئی کے اواخر میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوکر انگلش ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم وہ مکمل فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں اور اولڈ ٹریفورڈ میچ میں ٹیم میں ان کی واپسی کا امکان ہے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasir shah the best leg spinner since shane warne says ben stokes in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply