پاکستانی اسپنر یاسر شاہ بیٹنگ پریکٹس کے دوران زخمی

لندن:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی اسپنر یاسر شاہ معمولی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستانی ٹیم اولڈ ٹریفورڈ میں جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاری کر رہی تھی کہ بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاضکی گیند ان کے بائیں کندھے پر لگی اوروہ زمین پر گر پڑے شدید تکلیف سے دوچار یاسر کو ٹیم ڈاکٹرز نے فوری طور پر ڈریسنگ روم میں پہنچا دیا۔
پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق یاسر شاہ کی انجیوری معمولی نوعیت کی ہے او ر توقع ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق یاسر کے ٹیسٹ کیے جائیں گے جس کے بعد اس بات کا حتمی طور پر اندازہ ہو گا کہ ان کی انجری کس نوعیت کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل یاسر کو کمر کی تکلیف لاحق ہوئی تھی جس کے سبب وہ ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکے تھے۔ (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasir shah suffers injury in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply