یاسر شاہ نے تیز ترین200وکٹ لینے کا 82سالہ ریکارڈ توڑ دیا

ابو ظبی:پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک اور یادگار کارنامہ انجام دیتے ہوئے تیز ترین 200وکٹیں لینے کا 82سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

32سالہ یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نائٹ واچ مین ویل سومرویلے کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے اپنے 33ویں ٹیسٹ میچ میں 200ٹیسٹ وکٹیںپوری کر کے آسٹریلیائی لیگ اسپنر کلیری گریمیٹ کا سب سے کم میچوں میں200وکٹ لینے کا ریکارڈ توڑدیا۔

گریمیٹ نے36ٹیسٹ میچوں میں200وکٹوں کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔جبکہ یاسر نے33ویں ٹیسٹ میچ میں ہی 200وکٹ لے کر یہ ریکارڈ توڑ دیا۔یاسر جن کے14وکٹ کی بدولت پاکستان نیوزی لینڈ کو ہرا کر سریز میں1-1کی بربری پر آیا تھا۔

یاسر اب تک سریز میں 27وکٹ لے چکے ہیں۔حالانکہ یاسر نے یہ کارنامہ ابو ظبی میں انجام دیا ہے لیکن پاکستان کے کرکٹروں کے عظیم ترین کارناموں میں سے ایک کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں برائے نام کرکٹ شوقین موجود تھے۔

اب اگر یاسر مزید چار وکٹ لے لیتے ہیںتو وہ تین ٹیسٹ میچوں کی سریز میں30وکٹ لینے والا لیگ اسپنر عبد القادر کا وہ ریکارڈ توڑ دیں گے جو انہوں نے1987-88میںانگلستان کے خلاف بنایاتھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasir shah fastest to 200 test wickets breaks 82 year old record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
What do you think? Write Your Comment