یاسرشاہ نے وقار یونس اور مشتاق کی برابری کی

ابوظہبی: (یو این آئی) پاکستانی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوران منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
31 سالہ یاسر شاہ نے ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز 51 رنز د ے کر 5 شکار کیے، یہ مسلسل چوتھا ٹیسٹ تھا جس میں یاسر شاہ نے کم از کم ایک اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جس کے ساتھ ہی وہ یہ منفرد اعزاز حاصل کرنے والے محض تیسرے پاکستانی بالر بن گئے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس 1990 اور 1993جب کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد 1996 میں یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasir shah equal yunus and mushtaq record in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply