مصباح الحق کی شاندار اننگز کے بعد یاسر کی تباہ کن باو¿لنگ سے ویسٹ انڈیز پرشکست کے بادل

جمائیکا:پاکستان کے کپتان مصباح الحق کی شاندار اننگز کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جادوئی باو¿لنگ سے ،جس میں انہوں نے چار وکٹ لیے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز ہی جیت کی خوشبو سونگھا دی۔ اپنی دوسری اننگز 121رنز کے خسارے کے ساتھ شروع کرتے ہوئے ابھی ویسٹ انڈیز خسارہ پورا کرنے سے 28رنز دور تھا کہ اس کے ٹاپ آرڈر کے چار بلے باز یاسر شاہ کی لیگ اسپن باو¿لنگ کا شکار بن گئے۔ اس سے قبل مصباح الحق نے 99رنز بنائے اور ایک رن کے فرق سے سنچری سے محروم رہتے ہوئے غیر مفتوح رہے۔ کپتان مصباح الحق بھلے ہی یہاں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹسٹ کے چوتھے دن صرف ایک رن سے اپنی ٹسٹ سنچری سے محروم رہ کر دل برداشتہ ہوئے ہوں لیکن یاسر شاہ نے 93 رن پر چار وکٹ گرا کر میچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات روشن کر کے ان کو خوش کر دیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں کل کے پانچ رن پر ناٹ آو¿ٹ مصباح صبح اپنی اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 99 رن تک لے گئے۔ بدقسمتی سے وہ 99 رن پر ناٹ آو¿ٹ رہتے ہوئے اپنے 11 ویں ٹسٹ سنچری سے چوک گئے۔ پاکستان کی پہلی اننگز چائے کے وقفہ سے پہلے 407 رن پر سمٹ گئی۔ محمد عباس ایک رن بنا کر آخری بلے باز کے طور پر آو¿ٹ ہوگئے اور دوسرے سرے پر کھڑے مصباح ڈرامائی انداز سے اپنی سنچری سے چوک گئے۔ مصباح نے 223 گیندوں پر پانچ چوکے اور تین چھکے لگائے۔ پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے 54 رن اور اسد شفیق نے 22 رن بنائے۔ شینن گیبریئل کو 92 اور الزاری جوزف کو 71 رن پر تین تین وکٹ ملے۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں ایک وقت ایک وکٹ پر 72 رن بنا لیےتھے لیکن اگلے 17 رنوں پر تین وکٹ مزید گنوا کر وہ دن کے اختتام پر 93 رن پر چار وکٹ کے اسکور کے ساتھ مشکل میں پھنس گیا ہے۔ وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور سے اب بھی 28 رن پیچھے ہے اور اس کے چھ وکٹ محفوظ ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Yasir pounces after misbah left on 99 in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply