انڈر ٹیکر کے بعد گولڈ برگ نے بھی ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

ٹیکساس: اپنے دور کے معروف ترین ریسلر ہولک ہوگن کے دور میں فری اسٹائل کشتی کے دیوانوں میں ہوگن کے ساتھ سب سے زیادہ مقبول اور ہر دلعزیز پہلوان انڈر ٹیکر کے ریٹائر ہونے کے بعد گولڈ برگ نے بھی ریسلنگ کی دنیا کی خیرباد کہہ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ریسلنگ کے ایونٹ ریسل مینیا 33 میں بروک لیسنرز سے مقابلہ ہارنے کے بعدگولڈ برگ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای میں 13 سال بعد واپسی کا موقع دینے کے لیے میں سب کا شکرگزار ہوں لیکن ہوسکتا ہے کہ مداح مجھے ممکنہ طور پر آخری بار رنگ میں دیکھ رہے ہیں۔
گولڈ برگ نے کہا کہ اب ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور میری ساری توجہ اہل و عیال پر ہے مگر زندگی کے بارے کسی کو کچھ نہیں معلوم کے اگلے لمحے کیا سے کیا ہوجائے، ہوسکتا ہے کہ زندگی میں دوبارہ ریسلنگ کے میدان میں آنے کا موقع مل جائے۔ واضح رہے کہ3اپریل کو انڈر ٹیکر نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے دستانے ریسلنگ رنگ کے عین وسط میں رکھ دیے تھے۔جس وقت ریسل مینیا میں25میںسے23مقابلہ جیتنے والے انڈر ٹیکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہے تھے تو ڈبپیو ڈبلیو ای کے شوقینوں کی آنکھوں سے آنسوؤںکا سیلاب ابل رہا تھا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wwe news goldberg retires after raw goes off the air in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply