سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چمپئن کھلی ایک مقابلہ کے دوران شدید زخمی ہو گئے

ہلدوانی : کھلی کے نام سے معروف سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چمپین دلیپ سنگھ رانا اتراکھنڈ کے ہلدوانی مین ایک مقابلی کے دوران شدید زخمی ہو گئے۔ہالی ووڈ کی چار اور بالی ووڈ کی دو فلموں میں نظر آنے والے کھلی ہلدوانی میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چل رہے دی گریٹ کھلی ریسلنگ شو میں حصہ لے رہے تھے۔ اس مقابلہ میں ملکی و غیر ملکی پہلوان حصہ لے رہے تھے۔مقابلہ کے دوران غیر ملکی پہلوان ان پر بھاری پڑ گئے۔اترا کھنڈ حکومت کے مطابق مقابلہ کے دوران کھلی پر حریف نے لوہے کی کرسی سے حملہ کر دیا جس میں کھلی بری طرح لہولہان ہو گئے۔انہیں ہیلی کاپٹر سے دہرہ دون کے ایک بڑے پرائیویٹ اسپتال مین داخل کر دیا گیا۔کھلی کی پیشانی پر سات ٹانکے آئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اس مقابلہ کے دوران کھلی نے اپنے حریف بروڈی اسٹیل کو رنگ سے باہر پھینک دیا جس پر غیرملکی پہلوان ایسا آپے سے باہر ہوئے کہ مائیک ناکس اور اپولو نے ان پر لوہے کی کرسی سے حملہ کر دیا ۔کھلی کے ماتھے پر گہری چوٹ آئی اور وہ لہولہان ہو گئے۔واضح رہے کہ کھلی نے پہلی ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ چمپین شپ2007میں جیتی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wrestler khali anjured during a fight in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply