سچن ٹنڈولکر خود ریٹائرمنٹ نہ لے لیتے تو انہیں ٹیم سے نکال دیا جاتا : سندیپ پاٹل کا انکشاف

نئی دہلی:سابق ہندوستان چیف سلیکٹر سندیپ پاٹل نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ اگر سچن تندولکر سال 2012 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ نہ لیتے تو انہیں ٹیم سے باہر کئے جانے کی تیاری تھی۔ ملک اور دنیا کے عظیم کرکٹ کھلاڑی سچن نے سال 2012 میں ون ڈے اور ایک سال بعد 2013 میں اپنے 200 ویں میچ کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ تاہم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن رن بنانے والے سچن اگر اس سال ایک روزہ میچوں سے اگر ریٹائرمنٹ نہ لیتے تو سلیکٹر انہیں ٹیم سے باہر کرنے کی تیاری میں تھے۔
بطور ہندوستانی سلیکٹر اپنی مدت مکمل کر چکے پاٹل نے ایک مراٹھی چینل سے کہا کہ اس وقت سلیکٹر 12 دسمبر 2012 کو ناگپور میں انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے ٹسٹ میچ کے دوران سچن سے ملے تھے۔ہم نے سچن سے ان کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا تھا۔انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ نہیں لینا چاہتے ہیں۔ لیکن سلیکشن کمیٹی سچن پر اپنا فیصلہ کر چکی تھی اور بورڈ کو بھی اس کے بارے میں اطلاع دے دی گئی تھی۔ پاٹل نے کہا کہ سچن ہماری باتوں سے سمجھ چکے تھے کہ کیا ہونے والا ہے اس لئے جب ہماری اگلی میٹنگ ہوئی تب سچن نے بتایا کہ وہ ون ڈے میچز سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہیں۔
اگر سچن یہ فیصلہ نہ لیتے تو یقیناً ہم انہیں ٹیم سے باہر کر دیتے۔سابق چیف سلیکٹر نے کہا “سچن ٹیسٹ پر اپنی توجہ زیادہ مرکوز کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مجھے اور سنجے جگدالے کو فون کیا۔ اس کے بعد یہ طے ہوا کہ وہ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لیں گے۔سابق عظیم بلے باز سچن نے 23 دسمبر 2012 کو ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کیریئر میں 463 ون ڈے کھیلے جس میں 18426 رنز بنائے جس میں 46 سنچریاں شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز خاص طور پر منعقد کی گئی تھی جس میں ماسٹر بلاسٹر نے اپنے 200 ٹیسٹ پورے کرنے کے ساتھ 16 نومبر 2013 کو بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا تھا۔ سچن نے اپنے 200 ٹیسٹ میچوں میں 15921 رنز بنائے جس میں 51 سنچریاں شامل ہیں۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wouldve dropped sachin tendulkar says sandeep patil in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply