برازیل نے کولمبیا کو 2-1سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی

ساؤ پالو: (یواین آئی) نیمار کے دوسرے ہاف میں کئے گئے گول کی بدولت برازیل نے کولمبیا پر 1۔2 سے جیت درج کر لی اور اپنی مسلسل دوسری جیت کے ساتھ پانچ بار کی چیمپئن ٹیم جنوبی امریکہ کے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائنگ گروپ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔
روس میں 2018 میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کیلئے کھیلے جارہے کوالیفائنگ میچوں میں گھریلو ٹیم برازیل کے لئے 80 سیکنڈ کے بعد ہی مرانڈا نے کارنر سے بہترین گول کرتے ہوئے 0۔1کی برتری دلائی۔ برازیل کے لئے 33 میچوں میں یہ ان کا پہلا گول ہے۔ نئے کوچ ٹٹے کی رہنمائی میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی برازیلی ٹیم نے پہلے ہاف میں اپنا دبدبہ بنائے رکھا لیکن 35 ویں منٹ میں اپنے گول سے کولمبیا کو برابری دلا دی۔ جیمس روڈرگیز نے 35 گز کے فاصلے سے گیند کو ہٹ کیا جس پر برازیلی ڈفینڈرمارکنہو نے گول کرکے گیند کو نیٹ میں پہنچا دیا۔ مارکنہوکے اس خود گول سے کولمبیا نے 1-1 سے میچ میں برابری کر لی۔
تاہم ٹیم کے ا سٹار کھلاڑی نیمار نے 73 ویں منٹ میں باکس کے قریب سے کولمبیئن گول کیپر ڈیوڈ اوسپنا کو چکمہ دیتے ہوئے برازیل کے لئے فاتح گول داغ دیا۔ نیمار کے لئے 72 بین الاقوامی میچوں میں برازیل کے لئے یہ 48 واں گول تھا۔ بارسلونا کے اسٹرائیکر اسی کے ساتھ قومی ٹیم کے لئے گول کرنے کے معاملے میں زیکوو کے برابر پہنچ گئے ہیں۔ تیز گرمی کے درمیان کھیلے گئے اس میچ کے بعد برازیل 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر پہنچ گئی ہے۔یوروگوئے 16 پوائنٹس کے ساتھ چوٹی پر ہے جبکہ 15 پوائنٹس کے ساتھ ارجنٹینا تیسرے مقام پر ہے۔
ارجنٹینا نے اپنے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں آخری ٹیم وینزویلا کے ساتھ 2-2 سے ڈرا کھیلا تھا۔لیکن وہ برازیل کی طرف سے گول فرق سے پیچھے ہے۔ 10 ٹیموں کے جنوب امریکی گروپ میں کولمبیا دو پوائنٹس پیچھے چوتھے مقام پر ہے۔ اسی دن ہوئے ایک اور میچ میں یوروگوئے نے پیراگوئے کوچار۔صفر سے شکست دی۔وہیں پیرو نے ایکواڈور کودو۔ ایک سے شکست دی۔پیرو 13 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ چلی نے بولیویا کے ساتھ 0-0 سے ڈرا کھیلا اور ٹیبل میں ساتویں نمبر پر ہے۔ 10 ٹیموں کے اس گروپ میں چوٹی کے چار میں رہنے والی ٹیم روس فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لئے کوالیفائی کر لے گی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: World cup qualifiers neymar leads brazil win in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply