ورلڈ کپ فٹبال2018:فرانس سخت مقابلہ کے بعد بلجیم کو ہرا کر فائنل میں داخل

سینٹ پیٹر برگ: سینٹر فارورڈ انٹونی گریزمان کی کارنر کک پر سینٹر بیک سیموئیل امٹیٹی کے ہیڈر سے ہونے والے گول کی مدد سے فرانس ایک سخت مقابلہ میں بلجیم کو 1-0سے ہرا کر ورلڈ کپ فٹبال2018کے فائنل میں داخل ہو گیا ۔

فائنل میں اس کا مقابلہ انگلستان اور کروشیا کے درمیان دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے اتوار کو روس کے دارالخلافہ ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

لیکن اس پہلے ہاف میں بھی فرانس ہی بلجیم پر حاوی رہا اور گیند پر زیادہ تر اسی کے کھلاڑیوں کا قبضہ رہا اور وہ گیند کے ساتھ ہمہ وقت بلجیم کے ہاف میں ہی منڈلاتے نظر آئے اور بلجیم کے مڈ فیلڈ رزاور فاروڈوں کو اٹیک کے بجائے ساتھی دفاعی کھلاڑیوں کا ساتھ دیتے ہی دیکھا گیا۔

بلجیم کے دفاعی کھلاڑی اور مڈ فیلڈرزفرانس کے کم و بیش8کھلاڑیوں کو مسلسل اپنے ہاف سے ڈھکیلنے کی کوشش میں ہی اس قدر لگے رہے کہ وہ اپنے مڈ فیلڈروں کو فارورڈوں کو حملے کرنے کے لیے مواقع بہم نہ پہنچا سکے۔

جس کی وجہ سے فرانس کے فارورڈوں کے حملوں میں شدت آتی گئی اور آخر کار دوسرے ہاف کے چھٹے منٹ میں ہی فرانس کا حملہ کارنر کک میں بدل گیا اور اس کارنر کک کو جو گریزمان نے لی اس پر امٹیٹی نے سر کی جنبش سے گیند کو گول پوسٹ کا رخ کرادیا۔

اور1998اور2006کے بعد فرانس کو تیسری بار فائنل میں پہنچا دیا۔24سالہ امٹیٹی بنجامن پاورڈ اور رفائیل ورانے کے بعد اس یڈیشن میں گول کرنے والے تیسرے فرانسیسی دفاعی کھلاڑی ہو گئے۔

Title: world cup 2018 france reach final in Urdu | In Category: کھیل  ( sports ) Urdu News

Leave a Reply