ووڈ اور اسٹوکس کی انگلینڈ ٹیم میں واپسی

لندن:(یو این آئی)انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس اور تیز گیند باز مارک وڈ کو پاکستان کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسٹوکس ٹخنے میں چوٹ کی وجہ سے پاکستان کے خلاف چوتھا اور آخری ٹیسٹ نہیں کھیل تھے۔
وہیں ووڈ گذشتہ سال یو اے ای میں پاکستان کے خلاف ہوئی سیریز کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔انہیں تیز گیند باز اسٹیون فن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔فن اوول میں چوتھے ٹیسٹ میچ میں پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے چار ہفتوں کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔
قومی سلیکٹر جیمز وٹیکر نے کہاکہ گزشتہ تین ہفتوں میں ا سٹوکس نے شاندار واپسی کی ہے اور میڈیکل ٹیم نے انہیں فٹ بتایا ہے۔وہ اگلے ہفتے سے بولنگ کی مشق شروع کر دیں گے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 24 اگست سے چار ستمبر تک کھیلی جائے گی۔دونوں ممالک کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2۔2 سے برابر رہی تھی۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wood and stokes back into the england team in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply