ہندوستانی ویمن ہاکی ٹیم نے پانچواں میچ بھی جیت کر بیلارس کو سریز 0-5 سے ہرادی

بھوپال: بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے جیت کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بیلارس کے خلاف یہاں پانچویں اور آخری میچ میں تین۔ایک سے جیت درج کرنے کے ساتھ پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 0-5 سے کلین سویپ کیا۔ بھوپال میں دونوں ٹیموں کے درمیان بدھ کو کھیلے گئے میچ میں وندنا کٹاریا نے چھٹے منٹ، گرجیت کور نے 15 ویں اور رانی نے 55 ویں منٹ میں گول کیے۔
کپتان اور اسٹار اسٹرائیکر رانی کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے وندنا کے چھٹے منٹ میں کئے گئے گول سے ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ پہلے کوارٹر میں میزبان ٹیم نے کمال کا کھیل دکھایا اور پھر گرجیت نے 15 ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے بیلاروس کے خلاف دو۔صفر کی برتری دلا ئی۔
میچ کے پہلے دو کوارٹر میں ہندوستان کو برتری حاصل تھی لیکن پھر 52 ویں منٹ میں بیلاروس کی یولیا مکھیچک نے پنالٹی کارنر پر گول کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے لیے کھاتہ کھول دیا اور اسکور دو۔ایک پر پہنچا دیا۔ تاہم ہندوستانی ٹیم نے پھر دفاعی انداز میں کھیلتے ہوئے حریف ٹیم کو گول کرنے نہیں دیا۔ میچ کے 55 ویں منٹ میں ایک بار پھر کپتان رانی نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے میچ 3-1 سے ہندوستان کی جھولی میں ڈال دیا۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Womens hockey test india beat belarus 3 1 to complete 5 0 whitewash in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply