سرینا ومبلڈن فائنل میں داخل،22ویں گرینڈ سلیم اعزاز سے ایک قدم دور

لندن: دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی اور گزشتہ چمپئن امریکہ کی سرینا ولیمس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمعرات کو روس کی الینا ویسنینا کو 6۔2،6۔0 سے شکست دیکر ومبلیڈن ٹینس چیمپئن شپ کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔
جہاں ان کا مقابلہ ان کی بہن وینس ولیمز کو سیمی فائنل میں ہرانے والی جرمن کھلاڑی اینجیلیک کربر سے ہوگا۔ ٹاپ سیڈ سرینا نے سینٹر کورٹ پر یہ مقابلہ محض 48 منٹ میں جیت لیا۔ سرینا کی اس ٹورنامنٹ میں یہ سب سے آسان جیت رہی۔سرینا اب اوپن راو¿نڈ میں جرمنی کی ا سٹیفی گراف کے 22 گرینڈ سلیم خطاب کے ریکارڈ کی برابری کرنے سے ایک قدم دور رہ گئی ہیں۔34 سالہ امریکی کھلاڑی نے میچ میں 11 ایس اور 28 ونرس لگاتے ہوئے 29 سالہ امریکی کھلاڑی کو زیر کر دیا۔
سرینا کا مظاہرہ اتنا طوفانی تھا کہ ویسنینا ان کے سامنے بے بس کھڑی رہ گئیں۔ سرینا نے فار ہیڈ والے ونر لگاتے ہوئے میچ اپنی جھولی میں ڈال لیا۔سرینا نے میچ کا آغاز ویسنینا کی سروس توڑ کر کیا اور پھر اپنی سبقت کو 2۔0 پرپہنچا دیا۔ سرینا نے تیسرے گیم میں بھی ویسنینا کی سروس توڑ دی اور چوتھا گیم جیت کر اسکور 4۔0 کر دیا۔ ویسنینا نے پانچویں گیم میں اپنی سروس بچائی اور پھر ساتویں گیم میں بھی اپنی سروس کو بچانے میں کامیاب رہیں۔
سرینا نے آٹھویں گیم میں اپنی سروس پر ایس لگاتے ہوئے سیٹ جیت لیا۔ نمبر ایک کھلاڑی نے دوسرے گیم میں ویسنینا کو ایک بھی گیم جیتنے کا موقع نہیں دیا۔ سرینا نے میچ میں کل پانچ بار ویسنینا کی سروس توڑی۔ امریکی کھلاڑی نے بے رحمی کے ساتھ روسی کھلاڑی کی امیدوں کو کچل دیا۔ اپنی جیت کے بعد سرینا نے کہا، “میں بہت خوش ہوں۔آج میری توجہ پوری طرح اس کھیل پر مرکوز تھی کیونکہ میں جانتی تھی کہ اس سے پہلے میں نے کچھ مشکل میچ کھیلے تھے (یو این آئی)

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Wimbledon 2016 serena williams to meet angelique kerber in final in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply