فاسٹ بولرڈیوڈ ویلی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

لندن: (یو این آئی)انگلش ٹیم کے فاسٹ بالر ڈیوڈ ویلی فٹنس مسائل کے باعث رواں ہفتے پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز سے باہرہو گئے۔ ان کی جگہ ناٹنگھم شائر کے جیک بال کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔
انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہو گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈیوڈ ویلی کو نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈرھم کے خلاف سیمی فائنل کھیلتے ہوئے ہاتھ میں چوٹ لگ گئی تھی۔
ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا ہے کہ چوٹ سخت ہے اس لئے انہیں آرام کرنا پڑے گا اور پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

Read all Latest sports news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from sports and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Willey to rejoin odi squad despite injury in Urdu | In Category: کھیل Sports Urdu News

Leave a Reply